پنجاب پولیس کی صوبائی اور وفاقی حکومت سے پب جی گیم پر پابندی کی سفارش

لاہور(ویب نیوز) پنجاب پولیس نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پب جی گیم پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں والدہ اور 3 بچوں کا قاتل لڑکا پب جی گیم کا عادی ہے۔ ملزم نے یہ سوچ کرگولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قتل کرنےکےبعد گھرکےنچلےحصہ میں سوگیا تھا اور ملزم فیصل آباد کےقریب گاؤں میں چھپا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں