پوٹھوہار پولیس کی 5ماہ کی کارکردگی،1572ملزمان گرفتار،320مقدمات درج

راولپنڈی (نمائندہ نیوزٹویو)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور متحرک گینگز کے ملزمان سمیت 1572 ملزمان کوگرفتار کیا، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ معہ ایمونیشن اورمنشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے رواں سال کے ابتدائی 05ماہ جنوری تا مئی2021کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 320 مقدمات درج کر کے331 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 10 کلاشنکوف، 4 بندوق/رائفل، 293 پستول،04 چاقواوربھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کیا، منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 311 مقدمات درج کر کے 325 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 131 کلو 918 گرام چرس، 7 کلو 25 گرام ہیروئن، 1752 لیٹر شراب برآمدکی،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 15 مقدمات درج کر کے 71 قمار بازوں کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی02 لاکھ 44 ہزار سے زائد رقم، 61 موبائل فونزاوردیگر آلات قماربازی برآمدکیے، کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 304 مقدمات درج کر کے 383 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں پتنگیں اور سینکڑوں ڈوریں برآمد کی گئیں،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر09 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا، پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے متحرک گینگز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 33 گینگ کے 102 ملزمان کو گرفتار کیا،جن کے قبضے سے 56پستول،30کاریں، 69 موٹر سائیکل،02 دیگر وہیکلز اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کی،جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلا ف مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے)کے 37جبکہ کیٹیگری(بی) کے 293اشتہاری مجرمان کو گرفتا رکیا، اشتہاری مجرمان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 مقدمات درج کر کے 20 ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن کاکہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز سمیت اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں