پیٹرولیم مصنوعات، حکومتی سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پیٹرولیم مصنوعات پر حکومتی سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔حکومتی دستاویز کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول پر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں