پی آئی اے ،رواں سال حج کے لیے فلائٹ آپریشن پرائیوٹ اور حج کرایوں کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے رواں سال حج کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ساؤتھ ریجن کے پرائیویٹ حج کے مسافروں کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے 1180 ڈالر تک ہوگا جب کہ نارتھ ریجن کے لیے 910 ڈالر سےلےکر 1220 ڈالرکرایہ مقررکیاگیاہے۔

ترجمان کے مطابق ساؤتھ ریجن میں کراچی،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد اور نارتھ ریجن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امورکرےگی۔

سرکاری حج کے تحت عازمین کا کرایہ 3لاکھ 10ہزارسے 3لاکھ30ہزار روپے متوقع ہے، پی آئی اے ممکنہ طورپر 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، سعودی ائیرلائن سے 44 ہزار سے زائد اور باقی عازمین 2 نجی ائیرلائنز  سے حجاز مقدس جائیں گے۔

پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن میں جدہ اور مدینہ کے لیے  بوئنگ777 اور  ائیربس 320 استعمال کرے گی جب کہ پی آئی اے 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں