پی آئی اے پاکستان میں پہلی کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

کراچی (نیوز ڈسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی ، پی آئی اے نے پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں سمیت دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کرلیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نےاپنےعملےکی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیا جبکہ فرنٹ لائن ورکزکی مرحلہ وارویکسی نیشن کاعمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں ،دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کیا ہے۔اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہا ہے کہ پی آئی اےمکمل طورپرمحفوظ عملےوالی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن گئی ہے ، تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طورپرعمل کیاجارہاہے، پی آئی اےانتظامیہ مسافروں اورملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔خیال رہے اپریل میں پی آئی اے نے کرونا سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع ‏کیا تھا اور تقریباََ ایک ہفتے میں خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں