پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)گوادر سے 60  مسافروں کو کراچی لانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت طیارے کاٹائرپھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سےطیارہ جناح انٹرنیشنل پربحفاظت لینڈنگ کرنے  میں کامیاب رہا۔گوادر  کےگراؤنڈ اسٹاف کی بروقت اطلاع  پر کراچی کنٹرول ٹاور نے کپتان کو صورتحال سےآگاہ کیا اور کراچی ائیرپورٹ  پر  ایمرجنسی  نافذ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں