پی آئی اے کی طرف سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے اندرون ملک جانیوالی پروازوں پر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر کرائے پردس فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رعایت کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ دیکھانے پر ہو گی۔  رعایت آج 10 جون سے نافذ العمل ہوگی۔ سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکیسن کے فروغ کیلئے پی آئی اے عمل پیرا ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں