پی آئی اے کے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پی ٹی آئی سینیٹر فدا محمد نے پی آئی اے کے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔انہوں نے سینیٹ کےاجلاس میں اپنے فضائی سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کی فلائٹ سے استنبول گئے اس جہاز کی سیٹوں میں فوم تک نہیں تھا، سیٹوں کا لوھا نکلا ہو تھا اور گرنے کا خدشہ تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جدہ کی فلائٹ کے دوران جہاز کے میں سائیڈ کے شیشے ٹوٹے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو چور چور کہہ رہے ہیں اصل چور تو یہ لوگ ہیں۔سینیٹر فدا محمد کی نشاندہی کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی سے رپورٹ مانگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں