چکلالہ کینٹ بورڈ انتخابات، پریزائڈنگ افسران کو پولنگ میٹریل،فارم 12 جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (نیوزٹویو) چکلالہ کنٹونمنٹ بوڈ کےانتخابات میں پریزائڈنگ افسران کو پولنگ میٹریل ،فارم 12 سمیت دیگر انتخابی سامان جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  جب پریزائڈنگ افسران شکایت لے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) چکلالہ کینٹ کے دفتر پہنچے تو سی ای او  نے شکایت لے جانے والے پریزائڈنگ افسران کی بات سننے سے انکار کردیا عملے کا پریزائڈنگ افسران کو جواب تھا کہ سی ای او مصروف ہیں جبکہ  اس وقت سی ای او چکلالہ کینٹ بورڈ دفتر میں ٹی وی دیکھنے میں مصروف تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں