چینی ماہرین نے ایک دن میں‌ 10 منزلہ رہائشی عمارت تیار کر ڈالی

چینی ماہرین اور مزدوروں نے ایک دن میں 10 منزلہ عمارت کو مکمل تعمیر کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔چائنا بورڈ گروپ کی منظوری کے بعد چینی ماہرین نے دس منزلہ رہائشی عمارت کو چوبیس گھنٹے میں تیار کیا جبکہ اس میں مجموعی طور پر 28 گھنٹے اور 45 منٹ کا وقت لگا۔اس عمارت کی تعمیر کی ٹائم لیپس ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی، جسے صارفین دیکھ کر حیران رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق عمارت کی ہر منزل میں بنائے جانے والے کمرے اور دیگر حصے ایک فیکٹری میں تعمیر کیے گئے، جنہیں ٹرکوں کی مدد سے عمارت کی جگہ پر پہنچا کر انہیں نٹ بولٹ کی مدد سے آپس میں جوڑ کر تعمیر مکمل کی گئی۔ دراصل اس کام میں ایک دن میں 28 گھنٹے کا وقت لگا۔ یہ عمارت برانڈ گروپ کمپنی نے تعمیر کی، جو ماضی میں بھی بہت کم وقت میں زبردست عمارتوں کی تعمیر کرچکی ہےگروپ نے اس سے قبل متعدد اسپتال، ہوٹل اور رہائشی عمارتیں تعمیر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں