ڈرائیور کی نیند نے 2 افراد کی جان لے لی

پنڈی بھٹیاں کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص ہسپتال میں دوران علاج  جان کی بازی ہار گیا اور چھ افراد معمولی زخمی حالت میں ہیں۔ واقعے کی اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، امدادی  کاروائیاں شروع کردی گئی ۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔25 مئی کو اسی کمپنی کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا۔ ڈی آئی جی موٹروے کی ہدایت پر وصیع تر مفادعامہ میں تاحکم ثانی کمپنی کی سروس معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں