ڈولفن نے 6 سالہ بچے کا ہاتھ چبا ڈالا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

اوڈیسا(نیوز ڈسک) ڈولفن نے 6 سالہ بچے کا ہاتھ چبا ڈالا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔یہ واقعہ گزشتہ دنوں یوکرین کے شہر اوڈیسا میں نمو ڈولفینزییم میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیو بچے کی والدہ کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے تالاب میں جیسے ہی ہاتھ بڑھایا ڈولفن نے اچھل کر اس کا ہاتھ چبا لیا اور فوراً ہی تالاب میں واپس چلی گئی۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر ٹانکے آئے ہیں۔ڈولفن کے ٹرینر نے بتایا کہ بچے نے تالاب کے اوپر ہاتھ پھیلایا اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جیسے کوئی شخص ڈولفن کو دعوت پیش کررہا ہے۔عملے نے بتایا کہ لوگوں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ پول کے قریب نہ جائیں یا پانی کے قریب ہاتھ نہ رکھیں۔متاثرہ بچے کی والدہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کے لیے خود کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ وہ ایکویریم پر مقدمہ چلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔انتظامیہ نے اس طرح کے کسی بھی واقعات سے بچنے کے لے حفاظتی اقدامات کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں