کارچوروں کی پو لیس پر فائرنگ،دوافراد زخمی, چورچکمہ دے کر اسلام آباد کے جنگل میں فرار

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) سکستھ روڈ پر خطرناک کار چورو‍ں کی گاڑی چھیننے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی اور پولیس کو ا طلا ع کر دی پو لیس کے آنے پر چوروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 02 افراد زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق سکستھ روڈ پر کار چوروں نے گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری رسپانس کیاپولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوۓ ملزمان فائرنگ کرتے ہوۓ موقعہ سے فرار ہو گئےزخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت کی جا رہی ہےایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاؤن, ایس ایچ او نیوٹاؤن، ڈولفن و محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس فرار ملزمان کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ملزمان نے تعاقب میں آنے والی راولپنڈی پولیس پر اسلام آباد کے علاقہ میں دوبارہ فائرنگ کی اوراپنے زیر استعمال گاڑی نمبر ایل ای اے 7050 چھوڑ کر فرار ہو گئےملزمان نے اسلام آباد کے علاقے سے ایک اور گاڑی ہنڈا سٹی ایل ای اے 2657 چھینی ملزمان دوسری چھینی گئ گاڑی بھی چھوڑ کر اسلام آباد کے علاقہ ای سیون کے جنگل میں فرار ہیو گئےاے ایس پی نیوٹاؤن کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں بھی موقعہ پر پہنچ رہی ہیں،ملزمان نے آج صبح کینٹ کے  علاقہ میں کار چوری کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا تھا، اسی دوران ملزمان نے سکستھ روڈ سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اور فائرنگ کر کے فرار ہوۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں