کانسٹیبل بیوی نے خلع مانگی، شوہرنے موت کے گھاٹ اتار دیا

جڑانوالہ(نیوز ڈسک) پنجاب میں شہر جڑانوالہ میں شوہر نے خلع مانگنے پر کانسٹیبل بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم نعیم شہزاد کی شادی جھمرہ روڈ ایمان سٹی کی رہائشی کانسٹیبل ثمینہ سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد میاں میں جھگڑوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو ثمینہ نے شوہر سے علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔بیوی کی جانب سے خلع کی دائر درخواست پر شوہر کو غصہ تھا، جس کے باعث ملزم نے کانسٹیبل ثمینہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔پنجاب پولیس کے مطابق گولی خاتون کے سینے پر لگی جو خاتون کے لیے باعث اجل بنی۔ خاتون پولیس کانسٹیبل کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ثمینہ حاضر سروس لیڈی کانسٹیبل تھیں اور تھانہ صدر جڑانوالہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مفرور ملزم نعیم شہزاد کی تلاش شروع کردی، آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں