کسان اپنے ہمراہ گواہ کے طور پر گائے لے آیا، شوشل میڈیا پہ تصویر وائرل

نئی دہلی: بھارت میں گرفتار ہونے والے دو کسانوں کو چھڑانے کے لیے ساتھی کسان اپنے ہمراہ گواہ کے طور پر گائے لے آئے اور معصومانہ انداز میں کہا یہ گرفتاری کے وقت وہیں موجود تھی۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر توہانہ میں دو کسانوں کو اس بنیاد پر پولیس نے گرفتار کیا کہ وہ رکن قانون ساز اسمبلی کے گھر کے اطراف گھوم رہے تھے۔ دیگر کسان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا اور گواہ کے طور پر گائے کو بھی ہمراہ لے آئے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے پولیس اسٹیشن کے باہر بندھی ہے اور اس کے آگے پانی کی بالٹی اور گھاس بھی رکھا گیا ہے تاکہ وہ اپنی بھوک پیاس مٹا سکے۔کسانوں نے انتہائی معصومیت سے کہا یہ وہ(گائے) 41ویں گواہ ہے جس نے ہمارے دو ساتھیوں کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا۔ بعد ازاں دونوں کسانوں کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔بھارتی کسان اتحاد کی ذیلی تنظیم کی اپیل پر کسانوں نے پولیس اسٹیشن پر احتجاج ختم کردیا۔ تاہم کسان رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف مظاہرے جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں