کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی میں شراب سپلائر گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی میں شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ثقلین عابد سے 100 بوتل شراب برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شراب سپلائر کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کلر سیداں اور ان کی ٹیم نے کی۔ ایس ایچ او کلرسیداں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر کامران حمید کی طرف ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں