کورونا کی شرح میں اضافہ،این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اصول جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوبارہ سے بڑھتی شرح کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اصول جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق  این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے اصولوں میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔ دفتر سمیت ہر جگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے۔ عبادت، نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینٹائزرز موجود ہونے چاہئیں، تمام دفاتر، عمارتوں کے داخلی راستوں پر لوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے اور کورونا وائرس کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر، عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق نزلہ، زکام، سانس لینے میں مشکل کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں