گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کےلیےسنٹرل سیلکشن بورڈکا اجلاس کل سےشروع ہوگا

اسلام آباد( نیوزٹویو) مختلف وفاقی کیڈر کے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کے معاملے پر سنٹرل سیلکشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس کل سے شروع ہوگااجلاس کی صدارت چیئرمین ایف پی ایس سی کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کریں گےاجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سکرٹریز ، آئی جیز اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گےاجلاس کے ایجنڈے کے  مطابق پہلے روز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ، فارن سروس اور ایف بی آر گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے 21 میں افسران کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گااجلاس کے دوسرے روز انفارمیشن ،کامرس، کیبینٹ، آبی وسائل ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، داخلہ وزارت تعلیم کے افسران کی ترقیوں کیسز پر غور کیا جائے گااجلاس کے تیسرے روز پولیس سروس ، وزارت دفاعی پیداوار ،دفاع، فوڈ سکیورٹی ، ایوی ایشن ، آئی بی سمیت دیگر وزارتوں کے افسران کی ترقیوں کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں