یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کا پی آئی اے پر فوری پابندی ہٹانے کا انکار

اسلام آباد(نیوزٹویو)یورپی  سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور پاکستانی طیاروں پر فوری طور پر پابندی  ہٹانے سے  انکار کردیا ہے۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔

ایاسا   نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں اکاو آڈٹ پر پی آئی اے کی یورپی پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے  کا فیصلہ درج ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سے پابندی ہٹانے کیلئے  ایاسا سول ایوی ایشن کا آڈٹ کرائے گی اور آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤآڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خط ایاسا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے سی ای او پی آئی اے کو لکھا ہے۔ ایاسا   کے جاری کردہ مراسلے میں  درج ہے کہ ایاسا اکاو آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ اور ایاسا تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لیے آڈٹ کرا سکتا ہے جبکہ پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا۔ خط کے متن کے مطابق پیشہ ورانہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات جاری ہیں اور کورونا کے باعث ایاسا عملے کی سفری سرگرمیاں محدود ہیں جبکہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی آڈٹ کرایا جائے گا۔ پی آئی اے کسی بھی پیش رفت سے متعلق ایاسا کو آگاہ کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں