سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم کورونا میں مبتلا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کورونا میں مبتلا ہو گئے۔سینیٹر شہزاد وسیم کی جانب سے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی گئی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا کے باعث علیل ہو گیا ہوں۔کورونا کی علامات سامنے آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے مزید لکھا کہ جلد صحتیابی کے لیے اللہ کے کرم کے ساتھ آپ لوگوں کی دعائیں اور تعاون چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں