10 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ ، شہریوں کا آئیسکو کے خلاف احتجاج

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ میں 10 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی غائب۔ گرمی کے باعث شہریوں کا براحال ہو گیا۔ شہری نے سڑکوں پر نکل کر آئیسکو کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ شہریوں واپڈا کا پول سڑک کے بیچ رکھ کر ٹریفک بلاک کردی۔ راولپنڈی میں گرجا روڈ، چکری روڈ، غریب آباد،  سمیت مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کے سٹی سرکل میں بھی تین سے چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ راولپنڈی میں  اسکولوں کے بچے بھی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے متاثر۔ اسلام آباد کے علاقے سوہان میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں