راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، ایم ڈی واساعملےاوربھاری مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود

راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی میں موسلا دھار بارش شروع ہونے کے بعدواسا راولپنڈی ہائی الرٹ۔  عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود مختلف علا قوں سے پا نی نکالنے میں مصروف رہے ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے فیلڈ میں نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہےنالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہےکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن , جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجودہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں