صوبہ پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین افتخار مٹو کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔افتخار مٹو نے کہا کہ گندم اور اس کی مصنوعات کی بین الاضلاعی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے، فلار ملز پرائیویٹ گندم، آٹا، فائن میدہ اور سوجی دیگر شہروں کو نہیں بھجواسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، گندم، آٹے کی نقل و حرکت پرپابندی ختم نہ کی تو بحران سنگین ہو جائے گا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی سپلائی 18 ہزار 600 میٹرک ٹن ہے،محکمۂ خوراک ڈیمانڈ کے مطابق 25 ہزار ٹن گندم جاری کرے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں روزانہ ڈھائی لاکھ آٹے کے تھیلوں کی ڈیمانڈ ہے، ڈیڑھ لاکھ فراہم کر رہے ہیں، حکومت طلب کے مطابق گندم دے تو آٹا بھی طلب کے مطابق دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں