ٹی ایل پی لانگ مارچ، ٹریفک انتظامات مکمل،مری روڈ مکمل بند

راولپنڈی(نیوزٹویو) ٹریفک پولیس نے بسلسلہ ٹی ایل پی لانگ مارچ ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مری روڈ کو  ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مری روڈ فیض آباد سے کنٹینر لگا کر  دونو ں اطراف  سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے اورآئی،جی، پی روڈ کا استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی داخل ہو سکیں گے ۔ نائینتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ  کی طرف مکمل طور پر ڈائیورشن ہے۔ پنجاب ہاوس ڈائیورشن کی وجہ سے ٹریفک کو جھنڈا بازار کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ حیدر روڈ ٹرن سے مری روڈ کی طرف بھی ڈائیورشن ہونے کی وجی سے ٹریفک کو صدر کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ روات سے راولپنڈی آنے کے لیے جہلم روڈ اور اولڈ ائیر پورٹ روڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے تمام متبادل روڑ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری اور پیٹرولنگ آفیسر تعینات کر دیے گئے۔ نو پارکنگ کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کے لیے اضافی لفٹر بھی پیٹرولنگ حالت میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں