پنجاب کے دریاؤں میں تغیانی آ سکتی ہے،فلڈ فورکاسٹنگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اورانکے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن نے 14 سے 20 ستمبر تک موسم کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے۔ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں